پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس

پیر 27 ستمبر 2021 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پیر کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کی معاونت کرنے کے لیے انہیں پیشکش کی ہیں جن میں پہلی ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے انہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا،دوسری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنااور تیسری ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد صرف فرنچائز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ پی سی بی کو امید ہے کہ فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 23:17:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :