سابق کپتان انضمام الحق طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

سابق قومی کرکٹر کو دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاحال ہسپتال میں زیر علاج

muhammad ali محمد علی منگل 28 ستمبر 2021 00:37

سابق کپتان انضمام الحق طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) سابق کپتان انضمام الحق طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق کپتان انضمام الحق کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے سابق کپتان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق تاحال نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم طبیعت ناسازی کے باوجود ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انضام الحق کی علالت کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے فوری ردعمل دیتے ہوئے سابق کپتان اور 1992 ورلڈکپ کے ونر قومی ہیرو کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی، ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 00:37:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :