بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

قومی کپتان کو یونیورسل باس کا تیز رفتاری سے 7000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 7 اننگزمیں 121 رنز درکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 ستمبر 2021 11:29

بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 7000 رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ بابراعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے 7000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 7 اننگزمیں 121 رنز کی ضرورت ہے۔ بابراعظم اب تک 184 اننگز میں 5 سنچریوں اور 58 نصف سنچریوں کی مدد سے 6879 رنز بنا چکے ہیں۔

انہوں نے یہ رنز 45.25 کی اوسط اور 128.53 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015ء کو تیز ترین 7 ہزار رنز 192 اننگز میں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔ عالمی کرکٹ میں بابراعظم تیز رفتاری سے 3000، 4000 اور 6000 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ایشیائی بلے بازوں میں ان کا شمار تیز رفتاری سے 1000 اور 2000 رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 11:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :