کینیا کے سابق کپتان وکٹر وانیما نے بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا

منگل 28 ستمبر 2021 14:16

کینیا کے سابق کپتان وکٹر وانیما نے بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا
نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) کینیا کے مایہ ناز فٹ بالر اور سائوتھمپٹن اور ٹوٹنہم  ہاٹ پر کے سابق   کے مڈفیلڈر وکٹر وانیما نے  بین الاقوامی فٹ بال سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد اب کینیا کی ٹیم کو قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔30 سالہ وکٹر وانیما  امریکا  کے میجر لیگ سوکر سائیڈ سی ایف مونٹریال کے لئے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وکٹر وانیما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ اعلان  قومی فٹ بال ٹیم کی کپتانی سے  متنازعہ طور پر ہٹائے جانے کے تین ہفتوں بعد کیا ہے ۔ وکٹر وانیما  2013 سے کینیا کی فٹ بال ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھا رہے تھے۔وانیاما نے کہا  ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں نوجوانوں آگے آنے کے لئے موقعہ فراہم  کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ قومی ٹیم کی ترقی اور کامیابیوں کے نیک خواہشات اور اس کا  سب سے بڑا حامی رہوں گا۔وانیما نے مصر میں 2019 افریقہ کپ آف نیشنز  کے فائنل کے لیے کینیا کی قیادت کی  تھی ۔اس اایونٹ میں کینیا کی ٹیم  چیمپئن الجیریا سے ہارنے کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی ۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 14:16:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :