چین کی خواتین ٹیم کا 29ویں ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ 2021 میں فاتحانہ آغاز

منگل 28 ستمبر 2021 14:23

چین کی خواتین ٹیم کا  29ویں ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ 2021 میں فاتحانہ آغاز
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) چین کی خواتین ٹیم نے   29ویں ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ 2021 میں فاتحانہ آغازکر دیا۔چین ویمن نے   شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ کے گروپ بی میں فلپائن کو 52 کے مقابلے میں 143 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

  اردن میں جاری  ایف آئی بی اے ویمنز ایشیا کپ 2021 کے گروپ بی کے ایک میچ میں چین اور فلپائن کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چین نے فلپائن کو 52کے مقابلے میں 143 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ یہ چین کی ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ چین کی طرف سے یانگ نے 21، وانگ  اور ژانگ نے 7.7 پوائنٹس حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ چین کی ٹیم کا آئندہ میچ چائنیز تائپے سے ہوگا۔

گروپ اے کے میچ میں  جاپان نے بھارت کو 46 کے مقابلے 136 سے ہرا دیا جبکہ جنوبی کوریا نے نیوزی لینڈ کو 69 کے مقابلے میں 85 سے ہرا دیا۔  گروپ بی میں آسٹریلیا نے چائینزتائپے  کو 65-76 سے شکست دی۔ایف آئی بی اے ویمن ایشیا کپ میں شامل 8 ٹیموں کو   دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ایونٹ کا فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 14:23:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :