دوست اس کو بھی ہرا دو، سچن ٹنڈولکر کا انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

آپ جس طرح فیلڈ میں متحرک رہتے تھے ویسے ہی آپ بیماری کو شکست دیں گے: سابق بھارتی کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 ستمبر 2021 14:29

دوست اس کو بھی ہرا دو، سچن ٹنڈولکر کا انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء )  سابق بھارتی سٹار کرکٹر ٹنڈولکر کی طرف سے انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت ناسازی کا سن کر لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ’ آپ جس طرح فیلڈ میں متحرک رہتے تھے ویسے ہی آپ بیماری کو شکست دیں گے، مجھے امید ہے کہ آپ جلد اس مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے‘۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992ء کے ہیرو انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے، ان کی دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا، ذرائع کے مطابق انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے عمر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کرکے انضمام الحق کے دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا۔ سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 14:29:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :