شعیب اختر کیریئر کے مشکل ترین بائولرز میں سے ایک تھا: وریندر سہواگ

آپ نہیں جانتے تھے کہ آپ کو باؤنسر ملے گا یا پیر کو زخمی کرنے والا یارکر: سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 ستمبر 2021 16:08

شعیب اختر کیریئر کے مشکل ترین بائولرز میں سے ایک تھا: وریندر سہواگ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء ) ہندوستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ شعیب اختر ان مشکل ترین بولرز میں سے ایک تھے جن کا سامنا انہوں نے اپنے کیریئر میں کیا تھا۔ 42 سالہ وریندر سہواگ نے یہ ریمارکس ایک انڈین کامیڈی شو میں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر غیر متوقع طور پر تیز تھا، اس کی رفتار کی وجہ سے آپ کو کبھی معلوم نہیں تھا کہ آپ کو باؤنسر ملے گا یا پیر کو زخمی کرنے والا یارکر۔

(جاری ہے)

سہواگ نے سری لنکا کے لیجنڈری آف سپنر متھیا مرلی دھرن کا سامنا کرتے ہوئے پیش آنے والی بھی پریشانی کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرلی کو پڑھنا ہمیشہ مشکل ہوتا تھا کہ کون سی گیند سپن ہوکر آپ سے دور جا رہی ہے اور کون سی اندر آئے گی ، یہ مشکل تھا۔ یاد رہے کہ شعیب اختر کو عالمی کرکٹ میں سب سے تیز گیند بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ترین گیند پھینکی تھی جو آج بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 16:08:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :