سابق کپتان انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے ،انجیو پلاسٹی کے بعد گھر منتقل

منگل 28 ستمبر 2021 17:42

سابق کپتان انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے ،انجیو پلاسٹی کے بعد گھر منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 92 ورلڈ کپ کے ہیرو انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان انضمام الحق لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ماہر امراض قلب پروفیسر زبیر اکرم نے انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کرکے انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے جس کے بعد انہیںہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا، انہیں دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ منیجرطلحہ کے مطابق انضمام پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔گزشتہ رات ان کی انجیو پلاسٹی کئی گئی، سب کی دعائوں کے لیے شکریہ اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 17:42:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :