کوچ محمد باران بلوچ میموریل سائیکل ریس میں فرسٹ پوزیشن پر محمد وزیر فائز

منگل 28 ستمبر 2021 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ملیر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوچ محمد باران بلوچ میموریل سائیکل ریس میں خواتین اور مرد سائیکلسٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریس کا آغاز ملیر کینٹ چورنگی سے ہوا جوسپرہائی وے سے ہوتے ہوئے پونے گھنٹہ کے وقت میں واپس ملیر کینٹ چورنگی پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ریس میں مردوں میں سوئی سدرن گیس کے محمد وزیر نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ، دوسری پوزیشن سندھ کے اشعرجبکہ تیسری پوزیشن سندھ کے آصف کے حصہ میں آئی جبکہ خواتین میں پہلے نمبر پر سمیرا، دوسرے نمبر پر طیبہ ، تیسرے نمبر پر انیسہ رہیں مہمان خصوصی پاکستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جاوید خان، کراچی کے صدر سردار سجاد، غلام رسول ڈبو، مرحوم باران بلوچ کے صاحبزادے تنویر بلوچ، ملیر کے صدر مبین بٹ ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ، انور احمد، کورنگی کے صدر سہیل بٹ، سیکریٹری شاہجہان بلوچ، محمد حسین دستگیر، حارث قادر تھے بعد میں جاوید خان نے پوزیشن ہولڈرزسائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جاویدخان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بھرپورٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں بیرون ملک کے لیئے نظر انداز کیا جارہا ہے کراچی کے نوجوان سائیکلسٹ ہمارا سرمایہ ہیں جو ہر ایونٹ میں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ان کی پذیرائی کی جانی چاہئے۔

وقت اشاعت : 28/09/2021 - 19:18:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :