جونیئر ہاکی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے بھارت جانے کیلئے حکومت سے این او سی طلب

منگل 28 ستمبر 2021 22:51

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے بھارت جانے کیلئے حکومت سے این او سی طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) خالد سجاد کھوکھر نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت سے این او سی طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 12واں جونیئر ہاکی ورلڈکپ بھارت میں ماہِ نومبر میں ہوگا اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھی کوالیفائی کیا ہے، تاہم ان کی بھارت روانگی حکومت کی جانب سے این او سی سے مشروط ہے تاہم صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ بھارت میں نومبر میں شیڈول ہے۔

خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان سے این او سی مانگا ہے۔صدر پی ایچ ایف نے بتایا کہ وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹیم کو بھارت جانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کے وڑن سے بہتر نتائج آسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 22:51:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :