پاکستان میں بھارتی اوپنر روہت شرما کے ہم شکل کی تصویر وائرل،ٹویٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے

کس نے کہا پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ نہیں؟ ابھی روہت شرما کو املی آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا: ٹویٹر صارف شیراز حسن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 ستمبر 2021 13:20

پاکستان میں بھارتی اوپنر روہت شرما کے ہم شکل کی تصویر وائرل،ٹویٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما کے ہم شکل کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِگردش ہے۔ شیراز حسن نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص کی تصویر شیئر کرکے بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر راولپنڈی کے علاقے صدر میں لی گئی ہے۔ شیراز حسن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کس نے کہا پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ نہیں ہے؟ ابھی بھارتی کرکٹر روہت شرما کو املی آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے‘۔

(جاری ہے)

یہ تصویر ٹوئٹر سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی خوب وائرل ہوئی یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا اور اس شخص کو روہت شرما کا ہم شکل قرار دیا۔ بھارتی مداح اس موازنے پر کچھ خاص خوش دکھائی نہیں دیے تاہم پاکستانیوں نے اس شخص کو کافی حد تک روہت شرما کا ہم شکل کہتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
                                                                 
وقت اشاعت : 29/09/2021 - 13:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :