شعیب ملک، فخرزمان اور شاہنواز دھانی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا امکان

اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کے ستارے گردش میں آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 ستمبر 2021 14:36

شعیب ملک، فخرزمان اور شاہنواز دھانی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں کون کون شامل ہوگا، جوسلیکٹ ہیں وہ کھیلیں گے یا نہیں، جو ریجیکٹ ہیں وہ سلیکٹ ہوں گے یا نہیں؟ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی تبدیلیوں کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے 17 روز پہلے منتخب سکواڈ میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے شعیب ملک، فخر زمان اور شاہ نواز دھانی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین اور صہیب مقصود کے ستارے گردش میں ہیں اور ان کے قومی سکواڈ سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شعیب ملک ، فخر زمان اور شاہ نواز دھانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے، ان کھلاڑیوں کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے قومی سکواڈ میں اینٹری متوقع ہے۔ گزشتہ روز چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈ کپ سکواڈ سے ملاقات میں کھلاڑیوں کو قومی ٹی ٹونٹی کپ کھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کپتان بابراعظم اور سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی تھی۔                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 29/09/2021 - 14:36:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :