لالیگا میں سیلٹا ویگو نے گریناڈا کو 0-1 سے ہرا دیا

بدھ 29 ستمبر 2021 17:19

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2021ء) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں سیلٹا ویگو نے گریناڈا کو 0-1 سے شکست دے دی۔ ڈینس سواریز کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

بالاڈوس سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں سیلٹا ویگو نے گریناڈا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ 90 منٹ تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ آخری لمحے میں ڈینس سواریز نے گول کرکے سیلٹاویگو کو کامیابی دلا دی۔ سیلٹا ویگو کی یہ ایونٹ میں 7 میچ کھیل کر دوسری کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2021 - 17:19:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :