عالمی امیچر اسنوکر چمپئن شپ نومبر میں، محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے

عالمی امیچر اسنوکر چمپئن شپ کے علاوہ نومبر میں قطر میں انڈر 21 مینز اور وویمن کی عالمی چمپئن شپ بھی کھیلی جائے گی

جمعرات 30 ستمبر 2021 14:24

عالمی امیچر اسنوکر چمپئن شپ نومبر میں، محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) عالمی امیچر اسنوکر چمپئن شپ اس سال نومبر میں قطر میں ہوگی، پاکستان کے محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس کے سالانہ اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں آئندہ ہونے والے ایونٹس کی تاریخوں اور مقامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی بی ایس ایف کے کلینڈر کے مطابق عالمی امیچر اسنوکر چمپئن شپ کے علاوہ نومبر میں قطر میں انڈر 21 مینز اور وویمن کی عالمی چمپئن شپ بھی کھیلی جائے گی۔اگلے برس جولائی میں ورلڈ سکس کا انفرادی اور ٹیم ایونٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔جولائی میں ہی رومانیہ میں ورلڈ انڈر سکسٹین اور انڈر 21 کے ایونٹ ہوں گے، ستمبر 2022ء میں بھارت میں مینز اور وویمن کی عالمی بلیئرڈز چمپئن شپ ہوگی۔ایشین کنفیڈریشن کے تحت جو مقابلے ہوں گے، اٴْن میں ایشین مینز جونیئر انڈر 21 اگلے سال جون سے قبل ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ایشین سکس ریڈ انفرادی اور ٹیم ایونٹ بھی اگلے برس جون سے قبل دبئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایشین انڈور گیمز تھائی لینڈ میں جولائی میں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 30/09/2021 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :