چین اور جاپان کی خواتین باسکٹ بال ٹیموں نے ایف آئی بی اے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 30 ستمبر 2021 14:24

چین اور جاپان کی خواتین باسکٹ بال ٹیموں نے ایف آئی بی اے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) چین اور جاپان کی خواتین باسکٹ بال ٹیموں نے ایف آئی بی اے ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

پرنس حمزہ حال ، عمان میں کھیلے گئے میچ میں چین کی خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا ویمن کو 64 کے مقابلے میں 82 باسکٹ پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جاپان کی خواتین ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد حریف جنوبی کوریا کو 62 کے مقابلے میں 67 باسکٹ پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 30/09/2021 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :