بھمبر میں 14اگست جشن آزادی کے موقع پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کبڈی کے دوستانہ میچ کا انعقاد

جمعہ 15 اگست 2014 12:58

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء ) بھمبر میں 14اگست جشن آزادی کے موقع پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کبڈی کے دوستانہ میچ کا انعقاد ، بھمبر سٹیڈیم میں شہری ہزاروں کی تعداد میں امڈ آئے ، محکمہ طرف سے ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی بار شہریوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ، شہری گراونڈ کے اندر گھس گئے ، بعض شہری بار بار مداخلت کرتے دکھائی دیے ، ایس ایچ او سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ، ٹریفک پولیس کا عملہ بہترین ڈیوٹی دیتا دیکھائی دیا شہریوں کا زبردست جوش وخروش ، تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر محکمہ سپورٹس بھمبر کی جانب سے کبڈی کا ایک دوستانہ میچ نئے تعمیر شدہ سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد کیا گیا میچ میں سٹی بھمبر اور نواحی گاوں کس چناتر کی ٹیموں نے حصہ لیا میچ کے انعقاد کے موقع پر شہریوں کے ہزاروں کی تعداد سٹیڈیم پہنچ گئی جن میں بچے نوجوان اور یہاں تک کہ بوڑھے بھی شامل تھے کبڈی کے اس میچ کو دیکھنے کے لئے نہ صرف شہری بلکہ ارد گرد کے دیہاتوں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں آئے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ایس ایچ او سٹی تھانہ چوہدری منیر ، ایڈیشنل ایس ایچ او روحیل شوکت ، پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب ، افسر مال چوہدری نزاکت ، تحصیلدار بھمبر عیص بیگ ، ٹریفک پولیس انسپکٹر رانا رضوان اپنے عملہ سمیت موجود تھے اس موقع پر محکمہ کی جانب سے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے لوگ گراونڈ کی حد کو کراس کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے اور دوستانہ میچ کے دوران ہلہ گلہ بھی کیا جبکہ بعض شہری اندر تک داخل ہو کر جاری میچ میں بار بار مداخلت کرتے دکھائی دیے جنہیں مائک پر موجود شخص نام لے لے کر ایسا نہ کرنے کی ہدایت بھی دیتے رہے جس کی وجہ سے کئی بار شہریوں میں تصادم ہو تا ہوتا رہ گیا میچ کے دوران ٹریفک پولیس کو عملہ بہترین کام کرتا رکھائی دیا ۔

وقت اشاعت : 15/08/2014 - 12:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :