آئرلینڈ اور زمبابوے ویمن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 12:34

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2021ء) آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آئرلینڈ اور زمبابوے کے مابین ون ڈے  سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا میچ 7 اکتوبر، تیسرا میچ 9   اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری ایک روزہ میچ 11  اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/10/2021 - 12:34:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :