فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لٹنے سے بال بال بچ گئے

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 14:05

فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لٹنے سے بال بال بچ گئے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لٴْٹنے سے بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھے اسی ہوٹل میں چوروں نے چار کمروں کا صفایا کیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چور پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکونی کے ذریعے اترے اور چار کمروں سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوئے۔لیونل میسی بھی گزشتہ ماہ سے اسی ہوٹل میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ہمراہ قیام پذیر ہیں مگر خوش قسمتی سے چوروں نے ان کی منزل کا رخ نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 02/10/2021 - 14:05:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :