یوم پاکستان کے موقع پر میٹھا خیل میں کبڈی میچ کا انعقاد

جمعہ 15 اگست 2014 18:16

کرک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) یوم پاکستان کے موقع پر میٹھا خیل میں کبڈی میچ کا انعقاد جس میں ضلع لکی مروت اور ضلع کرک علاقہ چونترہ کی ٹیموں نے حصہ لیا دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں چونترہ کی ٹیم نے 11,20سے کامیابی حاصل کی میچ دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی تقسیم انعامات تقریب سے پہلے مہمان خصوصی میاں نثار نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک ہوا اس موقع پر سابق وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل کا کا خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کادن ہے ضلع بھر میں جشن آزادی کے تقریبات ہو رہے ہیں جو اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ ہم ایک آزاد مملکت کے باسی ہیں جن ثپوتوں نے اس مملکت خداد کیلئے بے شمار قربا نیاں دیں خون کے نظرانے پیش کئے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم وطن عزیز میں ایسے تقریبات اور سرگرمیاں ممکن بنائیں جس سے اغیار یہ نہ سمجھے کہ مسلمان متحد نہیں بلکہ یہ سمجھے کہ پاکستانی قوم کو اپنی آزادی سب سے زیادہ مقدم ہیں ہمیں اس دھرتی پر رہتے ہوئے فخر محسوس کرنی چاہئے اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہماری ہے اسلئے ہمیں اس مٹی کی قدر کرنی چاہئے اس دھرتی کے مکینوں کو محبت ،اتحاد واتفاق سے رہنا پڑے گا تب جا کر ہم ان قوموں میں شما ر ہونگے جو کسی کا محتاج نہیں آخر میں سابق وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل نے چونترہ کبڈی ٹیم کے کپتان اے ایس آئی خان گل بمعہ ٹیم کو نقد 30ہزار روپئے انعام دیا آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

وقت اشاعت : 15/08/2014 - 18:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :