ٹوبہ ٹیک سنگھ : جشن آزادی کبڈی میلہ کھلاڑیو ں کے داو پیچ دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

جمعہ 15 اگست 2014 18:42

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ : جشن آزادی کبڈی میلہ کھلاڑیو ں کے داو پیچ دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ۔دیوی داس کی ٹیم سے کبڈی کا فائنل میچ جیت لیا ہزاروں شائقین نے کبڈی میلہ سے لطف اندوز۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سپورٹس سٹیڈیم میں کبڈی میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مختلف علا قوں کی درجنوں کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

کبڈی کا فائنل میچ دیوی داس کی ٹیم اور چک نمبر520گ ب کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔جودیوی داس کی ٹیم سے فائنل میچ جیت لیا ۔ میدان میں دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے داو پیچ دکھا ئے ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے تابڑ توڑ حملے بھی کئے ۔جنہیں کبڈی کے شائقین نے تالیا ں بجا کر داد دی ۔کبڈی میلہ کو دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے آئے ہو ئے ہزاروں شائقین کی بڑ ی تعداد نے شرکت ۔ جتنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی سابق ضلع ناظم چوہدری عبد الستار اور رکن صوبائی اسمبلی ایوب خان گادھی نے ٹرافیاں بھی تقسیم کی

وقت اشاعت : 15/08/2014 - 18:42:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :