معاون فائونڈیشن گالف ٹورنامنٹ میں مردوں کا ٹیم ایونٹ برگیڈیئر خالد عباسی اور برگیڈیئر محمد احمد نے جیت لیا

پیر 4 اکتوبر 2021 16:14

معاون فائونڈیشن گالف ٹورنامنٹ میں مردوں کا ٹیم ایونٹ برگیڈیئر خالد عباسی اور برگیڈیئر محمد احمد نے جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) معاون فائونڈیشن کے زیر اہتمام معاون فائونڈیشن گالف ٹورنامنٹ میں مردوں کا ٹیم ایونٹ برگیڈیئر خالد عباسی اور برگیڈیئر محمد احمد نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

گذشتہ روز مارگلہ گرین گالف کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں 80 گالفرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ایمچور 18 ہولز پر مشتمل تھا جن میں مردوں، لیڈیز اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے۔مردوں کے ٹیم ایونٹ میں برگیڈیئر خالد عباسی اور برگیڈیئر محمد احمد نے کامیابی حاصل کی۔عمر سلیم اور بلال طارق نے پہلی رنر اپ جبکہ کیموڈور ٹیپو اور شہریار علی نے دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔لیڈیز ٹیم ایونٹ امی قن اور عائشہ فوزن نے پہلی جبکہ شہناز سلیم اور فرزانہ باجوہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جونیئرکے ٹیم ایونٹ عبداللہ خالد اور سعاد رانا نے پہلی جبکہ ارتضی حسین اور شایان ضیا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 04/10/2021 - 16:14:06