چودھویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کی ٹیم روانہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 اکتوبر 2021 15:33

چودھویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کی ٹیم روانہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2021ء) کوئٹہ میں شیڈول  نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے خیبر پختونخوا کی ٹیم بس کے ذریعے روانہ ہوگئی ۔ ٹیم کے ساتھ مینجر کے طور پرشاہ فیصل بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں  جو کہ کراٹے کے کوچ بھی ہیں۔کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں بوائز اور گرلز کھلاڑیوں  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کے پی کراٹے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان نے خیبر پختونخوا کی ٹیم کے ٹرائلز کی نگرانی کی جنہوں نے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے 28کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ۔ منتخب کھلاڑی کوئٹہ میں 6 اکتوبر سے 10اکتوبر تک جاری رہنے والی  چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ کیلئے شاہ فیصل خان مینجر جبکہ کوچ کامران علی عمل گل اور   کوچ نازیہ بھی نگرانی میں ٹیم روانہ ہوں گی ، ٹیم کو کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان نے رخصت کیا ۔
وقت اشاعت : 05/10/2021 - 15:33:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :