فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر،ڈگلس لوئز ان کیسی میرو برازیل ٹیم سے باہر

بدھ 6 اکتوبر 2021 12:42

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر،ڈگلس لوئز  ان  کیسی میرو  برازیل ٹیم سے باہر
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2021ء) آسٹن ولا کے مڈفیلڈر ڈگلس لوئز کو وینزویلا ، کولمبیا اور یوراگوئے کے خلاف 2022 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے برازیل کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا  ہے۔23 سالہ ڈگلس لوئز  نے ریال میڈرڈ کے کیسی میرو کی جگہ لی ہے۔ کیسی میرو دانتوں کے انفیکشن کی وجہ سے عالمی کپ کوالیفائر کے میچوں سے باہر ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

برازیل کی ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لسمر نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ ہم نے کیسیمیرو کے دانتوں کی انفیکشن کی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق وہ آئندہ  پانچ دنوں میں تربیت حاصل نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی میچ کھیل سکیں گےبلکہ ان کو ڈاکٹرز نے  مکمل آرام کی سفارش کی۔ڈگلس لوئز نے رواں سال   کوپا امریکا  کے 8 میچز میں  برازیل کی نمائندگی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بنیاد پر ان کو کیسی میرو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔سب سےزیادہ پانچ بار فٹ بال  ورلڈ کپ کی فاتح برازیلین ٹیم کل جمعرات کو کراکس میں وینزویلا  ،  اتوار کو بارانکوئلا میں کولمبیا اور 14 اکتوبر کو مناؤس میں یوراگوئے کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 12:42:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :