اسلام آباد کراٹے ٹیم قومی کراٹے چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، اعجاز الحق

بدھ 6 اکتوبر 2021 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے کہاہے کہ کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اسلام آباد کراٹے ٹیم قومی کراٹے چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے کی ٹیم قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ چکی ہے اور کھلاڑیوں نے وہاں کی آب و ہوا کا جائزہ لیتے ہوئے قومی چمپئن شپ کی تیاری کے لئے اپنی پریکٹس شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کراٹے چمپئن شپ 7 اکتوبر سے کوئٹہ میں شروع ہو گی جس میں اسلام آباد کے کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے پہلے بھی کئی ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی امید ہے کہ کھلاڑی چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 16:35:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :