فیصل آباد نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں اقراء ناز نے سنٹر وومن کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

Ameer Hamza امیر حمزہ بدھ 6 اکتوبر 2021 17:31

فیصل آباد نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں اقراء ناز نے سنٹر وومن کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) 66نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے صوبہ پنجاب کے ٹرائل لاہور ویوڈرم میں منعقد ہوئے جس میں فیصل آباد کی اقراء ناز نے سنٹر وومن کیٹگری اورحرا مقصود نے انڈر 18جونیئر کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بوائز میں فیصل آباد کے مصعود احمد، ظہور احمد،ثاقب اور صائم حیات بھی پنجاب کی ٹیم میں سلیکٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ٹرائل لاہور ویوڈرم میں منعقد ہوئے اس موقع پر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزادہ بٹ، فاروق عالم، سخاوت شاہ، امجد خاں اور فیصل آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر خادم حسین بھی موجود تھے۔صدر سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد خادم حسین نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف سمیت کھلاڑیوں کوٹرائلز میں نمایاں کامیابی حاصل پرمبارک باد دی اور کہا کہ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کھلاڑیوں کی تربیت اور ٹریننگ کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 17:31:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :