افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ

افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے، چیئرمین بورڈ افغان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ پہلے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے گا جس کے بعد ٹیم متحدہ عرب امارات جائے گی،عزیز اللہ فاضلی

بدھ 6 اکتوبر 2021 21:07

افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دوحہ روانہ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) افغان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قطری دارالحکومت دوحہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ میں تعینات کردہ چیئرمین عزیز اللہ فاضلی اور چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کابل میں کرکٹ ٹیم کو الوداع کیا۔اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ پہلے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے گا جس کے بعد ٹیم متحدہ عرب امارات جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 21:07:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :