شاہین شاہ آفریدی کا 2022ء کیلئے مڈل سیکس کائونٹی سے معاہدہ

فاسٹ بائولر جولائی کے وسط تک انٹرنیشنل ڈیوٹی سے قبل کاؤنٹی سے منسلک رہیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 اکتوبر 2021 11:34

شاہین شاہ آفریدی کا 2022ء کیلئے مڈل سیکس کائونٹی سے معاہدہ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ہوم ٹیم مڈل سیکس کے اعلامیے کے مطابق 21سالہ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال سیزن کے آغاز میں ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور جولائی کے وسط تک ٹیم کو دستیاب رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اس دوران شاہین شاہ آفریدی فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے میچز بھی کھیلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے جب کہ اس سے قبل وہ ہیمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز کھیل چکے ہیں۔ اس معاہدے سے متعلق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ معاہدے پر خوش ہوں، لارڈز میں کاؤنٹی کھیلنا ہمیشہ خواب تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کروں گا۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 07/10/2021 - 11:34:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :