پاکستان مارچ 2023ء میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا

22 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 اکتوبر 2021 11:49

پاکستان مارچ 2023ء میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2021ء ) پاکستان مارچ 2023ء میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کریں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری خزانہ شامل ہوں گے۔

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ، آڈیٹر جنرل کا نمائندہ اور وفاقی وزارت داخلہ سمیت پنجاب کے سیکریٹری صحت بھی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سٹیئرنگ کمیٹی میں دفاع، خزانہ، داخلہ، خارجہ اور اطلاعات کے وفاقی سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب بھی 13 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی پلان آف ایکشن پر کام کرے گی، آرگنائزنگ کمیٹی کو چلانا اور مانیٹر کرنا بھی سٹیئرنگ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا جب کہ پالیسی گائیڈ لائنز اور وینیوز کا فیصلہ بھی یہی کمیٹی کرے گی۔

دوسری طرف انفرا سٹرکچر، میڈیکل سروسز، ٹرانسپورٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے جب کہ ثقافتی شوز سمیت آپریشنل کمیٹیوں کا قیام آرگنائزنگ کمیٹی عمل میں لائے گی۔                                                                                            
وقت اشاعت : 07/10/2021 - 11:49:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :