ریفری پر تشدد کرنیوالے برازیلین فٹبالر کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

سپورٹ کلب ساؤ پاؤلو کے ولیم رائبیرو نے لیگ میچ میں فاؤل دینے پر طیش میں آکر ریفری روڈریگو کے سر میں کک مار دی، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 اکتوبر 2021 12:00

ریفری پر تشدد کرنیوالے برازیلین فٹبالر کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2021ء ) میچ کے دوران ریفری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے برازیلین فٹبالر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاطینی ملک برازیل میں فٹ بال کے ایک میچ کے دوران سپورٹ کلب ساؤ پاؤلو کے ولیم رائبیرو نے فاؤل دینے پر طیش میں آکر ریفری روڈریگو کریویلارو زمین پر گرانے کے بعد اس کے سر میں بیدردی سے لاتیں ماریں جنھیں ہسپتال لے جانا پڑا اور کھیل بھی 14 منٹ تک رکا رہا، ولیم رائیبرو کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس پر پولیس مزید کارروائی کرے گی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل پولیس نے میچ کے دوران ریفری پر تشدد کرنے پر ونسیو آئرس شہر کے ساؤ پالو کلب کے کھلاڑی ولیم ربیرو کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کھلاڑی کو ایڈمنڈو فکس سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق منتظمین نے میچ فوری طور پر ختم کر دیا جب کہ گورانی کے حق میں سکور 1-0 تھا۔ ساؤ پاؤلو کلب نےاس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک بیان میں کہا کہ کسی شخص کی زندگی کے ساتھ ایسی مہم جوئی کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں ریفری روڈریگو کریویلارو کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ جارحانہ رویہ کسی مسئلے کا حل نہیں۔                                                                
وقت اشاعت : 07/10/2021 - 12:00:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :