برازیل میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی اپنے آپے سے باہر ، میچ ریفری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

جمعرات 7 اکتوبر 2021 14:59

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) برازیل میں ہونے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی اپنے آپے سے باہر ہوگیا اور میچ ریفری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ واقعہ برازیل میں ساؤ پاؤلو اور گوارانی دی وینینسیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔میچ ریفری کریویلارو نے ساؤ پاؤلو کلب کے 'ولیم ربیرو' کی ٹیم کو فری کک کا موقع نہیں دیا اور میچ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیلا کارڈ دکھا دیا۔

(جاری ہے)

کارڈ دکھانے پر ولیم آگ بگولا ہوگئے اور ریفری کو زمین پر گرا کر اس کے سر میں لاتیں ماریں جس سے وہ زخمی ہوگیا، واقعے پر منتظمین نے فوری طور پر میچ روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے میچ کے دوران ریفری پر تشدد کرنے پر فٹبالر ولیم کو گرفتار کرلیا۔ساؤ پاؤلو کلب نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو کسی فرد کی زندگی کے ساتھ یوں کھیلنے کا کوئی حق نہیں، کلب کی جانب سے ریفری کریویلارو کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔
وقت اشاعت : 07/10/2021 - 14:59:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :