سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی مقابلوں میں تیزی آگئی، سینکڑوں کھلاڑیوں کی شرکت،

سب سے زیادہ ایونٹس بہاولنگر میں منعقد ہوئے، خواتین کے ہاکی مقابلے میں بہاولپور گرین نے بہاولپور ریڈ کو ہرادیا

ہفتہ 16 اگست 2014 19:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں میں مزید تیزی آگئی، سینکڑوں کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا، شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی، بہاولنگر میں سب سے زیادہ ایونٹس منعقد کئے گئے، اٹک میں کرکٹ ٹیپ بال میچوں میں لکی9کلب نے ینگ فائٹرز اور مجاہد کلب کو شکست دیدی، کاؤنٹی کلب نے ینگ فائٹرز کلب کو ہرادیا، فٹ بال کے میچ میں الفتح فٹ بال کلب نے ہما فٹبال کلب کو مات دیدی، سرگودھا میں انٹر فٹ بال کلب میچ میں طاہر کلب نے عمران کلب کو شکست دیدی، حافظ آباد میں بیڈ منٹن کے مقابلوں میں عظیم سرور اور راجہ حسین کامیاب رہے، شیخوپورہ میں جمناسٹک کے مقابلے میں آصف ورک جمناسٹک ٹیم نے ندیم جمناسٹک ٹیم کو ہرا کر کامیابی سمیٹی، جھنگ میں ہونیوالے فٹ بال کے میچوں میں جھنگ آزاد فٹ بال کلب اور فرینڈز فٹ بال کلب نے کامیابی حاصل کی، چنیوٹ میں ہاکی میچ ٹائیگر ہاکی کلب نے عرفان کلب کو شکست دیکر جیت لیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹ بال میچ داتا فٹ بال کلب نے جیت لیا، رسہ کشی کا مقابلہ کاہلوں سٹار کلب نے خان کلب کو شکست دیکر جیت لیا، بہاولپور میں کرکٹ ہارڈ بال میچ میں ینگ فائٹر نواب بہاولپور کلب کامیاب رہا، کبڈی کا مقابلہ تحصیل حاصل پور اور یزمان نے جیت لیا، خواتین کے ہاکی مقابلے میں بہاولپور گرین نے بہاولپور ریڈ کو ہرا کر کامیابی سمیٹی، بہاولنگر میں انٹر کلب فٹ بال میچ میں گولڈن فٹ بال کلب نے ڈونگہ بونگہ کلب کو مات دیدی، القریش فٹ بال کلب نے بسم اللہ کلب کو ہرادیا، انٹر کلب ٹیبل ٹینس سنگل کے مقابلے میں عبدالوحید، وکیل احمد، محمد عابد، وقاص غوری نے کامیابی حاصل کی، انڈر 16سنگل مقابلے میں عبداللہ، عاصم، عمر اور عابد علی کامیاب رہے، گرلز سنگل مقابلے میں افشاں، ناصرہ، ناہید اور اروہ کامیاب رہیں،راجن پور میں انٹر سکول والی بال کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول راجن پور کو شکست دیکر کامیابی سمیٹی، کبڈی میچ کے فائنل میں راؤ کبڈی کلب نے چودھری کبڈی کلب کو شکست دیدی، لیہ میں کبڈی کے مقابلے میں فرینڈز کبڈی کلب نے بسم اللہ کبڈی کلب کو ہرادیا، فٹ بال کے مقابلے میں چٹان فٹ بال کلب نے زینتھ فٹ بال کلب کو شکست دی۔

وقت اشاعت : 16/08/2014 - 19:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :