وزیرستان میں 8 سالہ جمناسٹک پلیئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 14:49

وزیرستان میں 8 سالہ جمناسٹک پلیئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) خیبرپختوخوا کے ضلع وزیرستان کے 8 سالہ جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

جاسم نے 30 سیکنڈ میں 27 کپ اپس کرکیریکارڈ اپنے نام کیا ہے ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے اس ضمن میں عالمی ریکارڈیافتہ عرفان محسود نے کہا کہ ورلڈ لیول پر سب سے پہلے یہ ریکارڈ جاسم بنایا ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں، حکومت کی سرپرستی نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
وقت اشاعت : 09/10/2021 - 14:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :