قومی اسنوکر،محمد سجاد کا تاریخی بریک، دفاعی چمپئن محمد آصف ایونٹ سے باہر

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:02

قومی اسنوکر،محمد سجاد کا تاریخی بریک، دفاعی چمپئن محمد آصف ایونٹ سے باہر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) قومی اسنوکر چمپئن شپ میں محمد سجاد نے 147 کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی جبکہ احسن رمضان نے دفاعی چمپئن محمد آصف کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔سیمی فائنل (آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے، کراچی میں جاری نیشنل اسنوکر چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز دلچسپ و سنسنی خیز ثابت ہوئے، پہلے محمد سجاد نے 147 کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے ٹیبل پر موجود تمام گیندوں کو بلیک بال کے ساتھ ایک ہی باری میں پوٹ کردیا۔

(جاری ہے)

محمد سجاد نے دوسرے فریم میں ذولفقار قادر کے خلاف یہ کارناہ انجام دیا۔پاکستان ڈومسٹک ایونٹ میں پہلی بار کسی کیوئسٹ نے 147کا سب سے بڑا بریک کھیلا ہے تاہم اس کے باوجود ذولفقار قادر نے ہمت نہیں ہاری اور مقابلے کو آخری فریم تک لے گئے۔محمد سجاد نے 9 فریم پر مشتمل کواٹرفائنل 4-5 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ادھر پنجاب کے احسن رمضان نے ٹاپ سیڈ دفاعی چمپئن محمد آصف کو 2-5 سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔حارث طاہر نے شاہد آفتاب کو2-5 جبکہ بابر مسیح نے محمد رمضان کو 1-5 سے ہرایا۔سیمی فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے، محمد سجاد کا مقابلہ حارث طاہر اور احسن رمضان کا مقابلہ بابر مسیح سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/10/2021 - 20:02:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :