بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سائیکلنگ چمپئن شپ لاہور کے لئے ٹرائلز مکمل

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا پیر 11 اکتوبر 2021 11:50

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سائیکلنگ چمپئن شپ لاہور کے لئے ٹرائلز مکمل
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والی سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے ٹرائلزمنعقد ہوئے، ہنہ اوڑک روڈ پر منعقدہ ٹائم ٹرائلز کی بنیاد پر ان ٹرائلز میں ایک کثیر تعداد میں سائیکلسٹوں نے شرکت کی،  سائیکل ریس میں ججز کے فرائض ایاز خان، جان عالم، انٹرنیشنل سائیکلسٹ عزت خان، انٹر نیشنل سائیکلسٹ نجیب اللہ، محمد عارف اور سجادحیدر نے انجام دیئے، سائیکل ریس کے نتائج کے مطابق اول عبدالغنی رہے، دوسری پوزیشن بلال احمد،تیسری عبدالواحد، چوتھی شبیر حسین، پانچویں طور جان اور چھٹی پوزیشن ضمیر احمد نے حاصل کی، سائیکل ریس کے اختتام پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی،  مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اس موقع پر تمام سائیکلسٹوں کو مبارک دی اور کہا کہ بلوچستان میرا گھر ہے اور یہاں جیتنے بھی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ان کی سرپرستی کی جائے گی، خصوصا بلوچستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے کام کروں گا،بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بھر پور سرپرستی کی جائے گی، آج کے ان سائیکلنگ کے مقابلے سے معلوم ہو رہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں شوق بہت زیادہ ہے، مجھے امید ہے کہ سائیکلسٹ اسی طرح محنت کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، قاسم سوری نے اس موقع پر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بلوچستان کے سائیکلسٹوں کو جہاں کہیں بھی میری مدد اور تعاون کی ضرورت ہو گی میں اس کے لئے اپنی بھر پور کوشش کروں گا، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم اور صدر ایازخان نے آخر میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور کچھ وقت سائیکلسٹوں کے ساتھ گزارا۔

وقت اشاعت : 11/10/2021 - 11:50:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :