42 سالہ کرس گیل، 41 سالہ محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے عمر رسیدہ ترین کرکٹرز

پاکستان کے شعیب ملک کے علاوہ عمانی کرکٹ ٹیم میں شامل 2 پلیئرز محمد خوشی اور محمد ندیم 39 ، 39 سال کے ساتھ موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 اکتوبر 2021 13:07

42 سالہ کرس گیل، 41 سالہ محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے عمر رسیدہ ترین کرکٹرز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی کرکٹ دنیا بھر میں نوجوانوں کا پسندیدہ ترین فارمیٹ ہے۔ کئی ٹیموں میں جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے وہیں معمر کھلاڑی بھی متحدہ عرب امارات اور عمان میں میگا ایونٹ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں سب عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل کو حاصل ہے جو 42 سال کی عمر میں اپنا چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

پاکستان کے 41 سالہ محمد حفیظ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے علاوہ عمان کی کرکٹ ٹیم میں شامل 2 پلیئرز محمد خوشی اور محمد ندیم 39 ، 39 سال کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 11/10/2021 - 13:07:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :