ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف بھارت کی سازش بے نقاب

ججز پینل میں موجود بھارتی ججز نے مجھے میڈلز کی دوڑ سے باہر کیا : باڈی بلڈر عرفان کا دعویٰ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 اکتوبر 2021 14:14

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف بھارت کی سازش بے نقاب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اکتوبر 2021ء ) بھارت نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان دشمنی کی انتہا کردی، پاکستانی کھلاڑیوں کو یقینی میڈلز حاصل کرنے سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھارتی ججوں نے روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ۔ بھارتی ججز نے پاکستان کو یقینی میڈل سے محروم کردیا۔

پاکستانی باڈی بلڈر عرفان اصغر اور کوچ ولید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ججوں نے دھوکہ دیا اور ان سے ورلڈ باڈی بلڈنگ اور فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے کا موقع چھین لیا۔ عرفان نے کہا کہ ججوں کے پینل میں موجود ہندوستانیوں نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔ عرفان نے دعویٰ کیا کہ میں اپنے حریف کھلاڑیوں سے بہت بہتر تھا لیکن ہندوستانی ججوں نے دھوکہ دے کر ہمیں تمغوں کی دوڑ سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تا کہ ہم نے اتنے بڑے مقابلے میں دھوکہ دہی کی توقع نہیں کی تھی، مجھے ٹاپ 5 سے باہر دھکیل دیا گیا ورنہ پاکستان کے لیے تمغہ جیت جاتا۔ دریں اثناء کوچ ولید نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے عہدیدار نے انہیں بتایا کہ بھارتی جج پاکستان کے خلاف دھوکہ دے رہے ہیں ،حکام نے ہمیں بتایا کہ بھارتی جج دھوکہ دے رہے ہیں ورنہ رمیز ابراہیم اور عرفان پاکستان کے لیے تمغے جیت سکتے تھے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم ورلڈ باڈی بلڈنگ اور فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں تین سلور اور گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اتوار کو کراچی پہنچی۔
وقت اشاعت : 11/10/2021 - 14:14:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :