جرمنی نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا،فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا

منگل 12 اکتوبر 2021 20:26

جرمنی نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا،فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں جرمنی کی ٹیم نارتھ میسیڈونیا کو چار صفر سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس قطر میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ ’جے‘ میں جرمن ٹیم کا مقابلہ نارتھ میسیڈونیا سے ہوا، پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ ہوسکا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں جرمن ٹیم کے کھلاڑی ہیورٹس نے گول کیا، پھر میچ کے 70 ویں اور 73 ویں منٹ میں فلورین ورٹز نے دو گول کر کے جرمنی کی برتری تین صفر کردی۔

میچ کے 83 ویں منٹ میں بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ اٹیکینگ میڈ فیلڈ جمال مسی نے چوتھا گول کیا، ان کا جرمنی کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل گول ہے۔اس فتح کے بعد جرمنی گروپ ’جے‘ میں 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہنے کے ساتھ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
وقت اشاعت : 12/10/2021 - 20:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :