فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:34

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میچ میں کرسچیانو رونالڈو نے لیگز مبرگ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔گروپ اے میں پرتگال نے لیگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں کرسچیانو رونالڈ نے ہیٹ ٹرک کی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، انگلینڈ کو ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں۔ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ آئی میں ہنگری نے 24 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جبکہ 37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کردیا لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2021 - 20:34:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :