نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، کوہاٹ نے پشاور فالکن کو تین دو سے شکست دیدی

پہلا سیمی فائنل کوہاٹ ایگلز اور بنوں پینتھرز جبکہ دوسرا سیمی فائنل ٹرائبل لائنز اور پشاور فالکن کے مابین کھیلا جائیگا

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:45

نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، کوہاٹ نے پشاور فالکن کو تین دو سے شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کے میچ میں کوہاٹ ایگلز نے پشاور فالکنز کو تین دو سے ہرا دیا۔ کوہاٹ کی طرف سے پہلا گول علی شان نے 23 ویں منٹ، دوسرا گل بلال نے 26 ویں جبکہ تیسرا گول آصف نے 50 ویں منٹ کیا۔

(جاری ہے)

پشاور کی طرف سے 38 ویں ابوبکر اور 53 ویں منٹ جبران نے گول کیا۔چیمپئن شپ میںآج پہلا سیمی فائنل کوہاٹ ایگلز اور بنوں پینتھرز کے 12:30 دو پہر جبکہ دوسرا سیمی فائنل ٹرائبل لائنز اور پشاور فالکن کے مابین تین بجے کھیلا جائیگا۔جبکہ فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلاجائیگا۔
وقت اشاعت : 13/10/2021 - 20:45:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :