داد اسپورٹس اورٹیسرٹاون ٹائیگر محمد زبیرمحمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:45

داد اسپورٹس اورٹیسرٹاون ٹائیگر محمد زبیرمحمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں داد اسپورٹس نے لاروش کرکٹ کلب کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی لاروش کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 231 اوورز میں 94 رنز بناکر آوٹ ہوگئی فرقان شکیل نے 30 رنز اسکور کئے داد اسپورٹس کی جانب سے جنید نعیم ، ضیا اللہ اور فیصل طاہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں داد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 96 رنز باآسانی 11 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ذاکر ملک نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 62 رنز جبکہ حیدر عباس نے ناقابل شکست 19 رنز اسکور کئے فرقان شکیل اور حماد سعید نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹیسر ٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب نے دو آب کرکٹ کلب کو 42 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ٹیسر ٹان ٹائیگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز اسکور کئے گلزار علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 72 گیندو پر سینچری 100 رنز اسکور کئے حبیب اللہ نے 59 رنز اور گل حسن نے ناقابل شکست 35 رنز اسکور کئے دانیال خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں دوآب کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کئے عون جعفری نے 51 رنز ، طلحہ صدیقی نے 50 رنز ، محمد زبیر نے 43 رنز اور وزیر الحسن نے 40 رنز اسکور کئے ٹیسر ٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب کی جانب سے گلزار علی اور طاہر گیتا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2021 - 20:45:53

Your Thoughts and Comments