پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا‘ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

ہاکی کی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،خواتین کو سپورٹس میں آگے آنا چاہئے، سپورٹس سے خواتین میں خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے‘بیان

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:45

پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا‘ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے،چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد قطر میں ہونیوالے فائیو اے سائیڈ وومن ورلڈکپ کی تیار ی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے بیان میںکیا، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ میں صوبوں اور اداروں کی ٹیموں کی شرکت سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہاکی کی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،خواتین کو سپورٹس میں آگے آنا چاہئے، سپورٹس سے خواتین میں خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے، سپورٹس سے خواتین میں ہراسمنٹ کیخلاف مزاحمت پیدا ہوتی ہے،چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،سپورٹس بورڈ پنجاب نے چیمپئن شپ کے لئے معیاری انتظامات کئے ہیں اور یہ ہاکی کے فروغ کیلئے یادگار ایونٹ ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2021 - 20:45:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments