گوبیز پینٹس پولو کپ ،ایف سی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرا دیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:47

گوبیز پینٹس پولو کپ ،ایف سی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن ایف سی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرا دیا۔ دوسرے دن کھیلے گئے میچ میں ایف سی پولو ٹیم نے نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

ایف سی پولو ٹیم کی طرف سے حوالدر شہزاد احمد نے چھ، نائیک آصف نے دو جبکہ حوالدر ضیاء الرحمان نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے رافع شیخ نے چار جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ کل جمعتہ المبارک کو دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2021 - 20:47:37

Your Thoughts and Comments