قومی ٹیم کے نئے بائولنگ کوچ کی عمر شعیب ملک اور محمد حفیظ سے بھی کم

36 سالہ ورنن فلینڈر کو صرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اکتوبر 2021 13:05

قومی ٹیم کے نئے بائولنگ کوچ کی عمر شعیب ملک اور محمد حفیظ سے بھی کم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتے کا وقت رہ چکا ہے ، تقریباً تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں ، پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی کے لیے 15 اکتوبر کو روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ورنن فلینڈر کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے لیے قومی ٹیم کا عبوری بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ورنن فلینڈر جنوبی افریقہ کے ایک زبردست گیند باز تھے البتہ ان کو سیدھا ورلڈ کپ میں کوچ بنا دینا ایک اچھا فیصلہ نہیں لگتا۔

ان کو کوچنگ میں کوئی تجربہ نہیں ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی 41 سالہ محمد حفیظ اور 39 سالہ شعیب ملک کی عمر جنوبی افریقہ کے 36 سالہ ورنن فلینڈر سے زیادہ ہے۔ ورنن فلینڈر پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں سے کم عمر ہیں ۔ یاد رہے کہ فلینڈر کو صرف آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 14/10/2021 - 13:05:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :