ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، چند کھلاڑیوں کی فارم اپنی ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث

شاداب خان کی کارکردگی طویل عرصے سے غیرمتاثر کن ، ڈیوڈ وارنر بھی ناکام ، ہردیک پانڈیا ، انگلش کپتان این مورگن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کی کارکردگی بھی تنزلی کا شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اکتوبر 2021 15:56

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، چند کھلاڑیوں کی فارم اپنی ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کچھ ایسے آؤٹ آف فارم کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کی کارکردگی ان کی ٹیموں کیلئے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی طویل عرصے سے متاثر کن نہیں رہی ، اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ بھی انہیں اوپر کے نمبروں پر کھلانے سے گریز کررہی ہے جو ان پر اعتماد کی کمی کا مظہر ہے ۔

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کی حالیہ فارم یقینی طور پر کینگروز کیلئے پریشانی کا سبب ہوگی۔ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ کے امارات لیگ میں 8 میچ کھیلے اور صرف 195 رنز ہی بنا سکے ، اس کے علاوہ انہوں نے تقریباً ایک سال سے کوئی بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔ آئی پی ایل کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے ایک اوور بھی نہیں کرایا اس لئے کہ کہیں ان کی بیٹنگ متاثر نہ ہو لیکن اس احتیاط کے باوجود پانڈیا بیٹنگ میں بھی ناکام نظر آئے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے کپتان این مورگن کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہے ۔ فرنچائز کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی تنزلی کی جانب گامزن ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ڈیوڈ ملر کا شمار جنوبی افریقہ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم اس وقت ان کی کارکردگی بھی خاطر خواہ نہیں ہے ۔                                                          
وقت اشاعت : 14/10/2021 - 15:56:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :