وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ہاکی کے سابق کھلاڑی عمران شاہ اوربھائی پرتشدداور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

جمعرات 14 اکتوبر 2021 20:24

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ہاکی کے سابق کھلاڑی عمران شاہ اوربھائی پرتشدداور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرہ میں ہاکی کے سابق کھلاڑی عمران شاہ اور ان کے بھائی پرتشدداور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم کا دیتے ہوئے کہا کہ زخمی عمران شاہ اور ان کے بھائی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وقت اشاعت : 14/10/2021 - 20:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :