شاہین شاہ آفریدی، جوفرا آرچر کے پسندیدہ بائولرز میں شامل

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولربیٹسمینوں کیلئے چیلنج ہوتے ہیں،گیند کو سوئنگ کراتے ہیں،6 فٹ 6 انچ قد کے پیسرایسا باؤنس پچ سے حاصل کرسکتے ہیں جو دوسرےنہیں کرسکتے: برطانوی فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:41

شاہین شاہ آفریدی، جوفرا آرچر کے پسندیدہ بائولرز میں شامل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2021ء ) قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے پسندیدہ بائولرزکی فہرست میں شامل ہوگئے۔ جوفرا آرچر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی اوورسیز ورلڈ کپ سٹار میں شامل کرلیا، افغان لیگ سپنر راشد خان، پروٹیز پیسر کگیسوربادا، سری لنکن لیگ سپنر وانندوہا سارنگا بھی جوفرا آرچر کی 6 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل بھی شامل ہیں۔ جوفرا آرچر نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں کے لیے چیلنج ہوتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی گیند کو سوئنگ کراتے ہیں اور اننگز کے اختتام پر بہت تبدیلیاں لاتے ہیں۔ جوفرا آرچر نے یہ بھی کہا کہ 6 فٹ 6 انچ قد کے شاہین شاہ آفریدی ایسا باؤنس پچ سے حاصل کرسکتے ہیں جو دوسرےنہیں کرسکتے۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 12:41:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :