ورلڈ کپ: بابراعظم بھارت کیخلاف پہلا ٹی ٹوٹنی میچ کھیلیں گے

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:43

ورلڈ کپ: بابراعظم بھارت کیخلاف پہلا ٹی ٹوٹنی میچ کھیلیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2021ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کا آغاز انتہائی اہمیت کے ساتھ ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سنسنی خیز میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔ روایتی حریفوں کے درمیان حال ہی میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا ، پاکستانی شائقین نے شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے کپتان بابراعظم سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

بہت سے لوگ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ سٹار بلے باز نے 2016ء میں اپنے ڈیبیو کے بعد اپنے 61 ٹی ٹونٹی میچوں میں سے روایتی حریف کے خلاف ایک بھی میچ نہیں کھیلا ۔

(جاری ہے)

بابراعظم اب تک 61 ٹی ٹونٹی میچز میں 46.89 کی اوسط اور 130.64 کے سٹرائیک ریٹ سے 2204 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ دونوں کرکٹ ممالک میں شائقین بے چین ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت نے 13-2012ء کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور صرف آئی سی سی ایونٹس میں آمنے سامنے آئے ہیں ۔

بابراعظم پاکستان کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اس زبردست ٹاکرے کے دوران سب کی نگاہیں اس پر ہوں گی۔                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 16:43:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :