محمد حفیظ اور شعیب ملک یو اے ای کی کنڈیشنز میں اپنی قابلیت ثابت کرنے کیلئے پرعزم

حفیظ یو اے ای میں 65 اننگز میں 22.17 کی اوسط اور 113 کے سٹرائیک ریٹ سے 1286 رنز سکور کرچکے، شعیب ملک نے 67اننگز میں 29.26 کی اوسط، 122.31 کے سٹرائیک ریٹ سے 1551 رنز بنائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اکتوبر 2021 17:21

محمد حفیظ اور شعیب ملک یو اے ای کی کنڈیشنز میں اپنی قابلیت ثابت کرنے کیلئے پرعزم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کی تجربہ کار مڈل آرڈر جوڑی محمد حفیظ اور شعیب ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز میں اپنی قابلیت ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہو گی۔ دونوں کھلاڑیوں نے یو اے ای میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ، شعیب ملک اب تک 72 اور حفیظ 67 میچ کھیل چکے ہیں ۔وہ کنڈیشنز کے بارے میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھانے اور آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے ملک کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں کھلاڑی پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں کیونکہ پاکستان نے 2009ء کے بعد متحدہ عرب امارات میں اپنے ہوم میچ کھیلے تھے اور ان دونوں نے یو اے ای میں پاکستان کی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالا ۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو حفیظ اور شعیب ملک کو قومی ٹیم میں شامل کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی کیوں کہ فخر زمان ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، سرفراز احمد اور آصف علی جیسے بیٹسمنوں کو مڈل آرڈر میں جگہ کے لیے مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

فخر اور حیدر میں سے کسی ایک کو ٹاپ آرڈر میں استعمال کیا جائے گا ، بیٹنگ لائن اپ میں چوتھی ، 5ویں اور چھٹی پوزیشن اب بھی خالی ہے۔ حتمی الیون میں حفیظ اور شعیب ملک کی بیٹنگ پوزیشن دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ محمد حفیظ نے اب تک یو اے ای میں 65 اننگز میں 22.17 کی اوسط اور 113 کے سٹرائیک ریٹ سے 1286 رنز سکور کیے ہیں جن میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شعیب ملک نے اماراتی میدانوں میں 67اننگز میں 29.26 کی اوسط اور 122.31 کے سٹرائیک ریٹ سے 1551 رنز بنائے ہیں جن میں 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

محمد حفیظ یو اے میں پہلی پوزیشن پر 17 اننگز میں 12.88 کی اوسط اور 99.09 کے سٹرائیک ریٹ سے 219 بناسکے، انہوں نے دوسری پوزیشن پر 8 اننگز میں 21.62 کی اوسط اور 131.06 کے سٹرائیک ریٹ سے 173 رنز سکور کیے۔ انہوں نے تیسری پوزیشن پر 20 اننگز میں 23.35 کی اوسط اور 115.07 کے سٹرائیک ریٹ سے 397 رنز سکور کیے۔ چوتھی پوزیشن پر حفیظ کا ریکارڈ سب سے بہتر رہے جہاں انہوں نے 16 اننگز میں 31.35 کی اوسط اور 114.32 کے سٹرائیک ریٹ سے 439 رنز بنائے۔

انہوں نے 5 ویں پوزیشن پر 3 میچز میں 26.50 کی اوسط سے 53 رنز سکور کیے ۔ انہوں نے 7ویں پوزیشن پر صرف ایک اننگز کھیلی جس میں 5 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے- دوسری جانب شعیب ملک نے یو اے ای میں دوسری پوزیشن پر 36 کی اوسط سے 72 رنز بنائے۔ انہوں نے تیسری پوزیشن پر 21.25 کی اوسط سے 85 رنز سکور کیے ۔ انہوں نے چوتھی پوزیشن پر 40 اننگز میں 31.25 کی اوسط اور 126.10 کے سٹرائیک ریٹ سے 1000 رنز سکور کیے ۔

انہوں نے 5 ویں پوزیشن پر 16 اننگز میں 26.91 کی اوسط اور 111.76 کے سٹرائیک ریٹ سے 323 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کا یو اے ای میں تقریبا ایک جیسا ریکارڈ ہے ۔دونوں کھلاڑی چوتھے نمبر پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو بیٹنگ یونٹ میں ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو لچکدار کرنا پڑے گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 17:21:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :