کے پی نیشنل ہاکی لیگ ‘ قومی سطح کے کھلاڑی چینجنگ روم نہ ہونے سے پریشان

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:28

کے پی نیشنل ہاکی لیگ ‘ قومی سطح کے کھلاڑی چینجنگ روم نہ ہونے سے پریشان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے میچز کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے آنیوالے کھلاڑیوں کو میچ کیلئے تیار ہونے اور آرام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مجبورا ہاسٹل سے تیار ہو کر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پہنچتے تھے حالانکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کھلاڑیوں کیلئے چینجنگ رومز اور آرام کرنے سمیت علیحدہ باتھ رومز ضروری ہیں تاہم لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف میںچینجنگ روم تو موجود ہے لیکن گذشتہ کئی سالوں سے اس پر میڈیا قابض ہے جس کی وجہ سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا.مختلف اضلاع سے آنیوالے کھلاڑیوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے چینجنگ رومز آسٹرو ٹرف کے نزدیک بنائے جاتے ہیں تاکہ کھلاڑی آرام سے اپنی کٹس و شوز تبدیل کریں ساتھ میں انہیں واش رومز کی سہولت بھی میسر ہولیکن پشاور میں قومی سطح کے کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے مقابلوں میں چینجنگ رومز نہ ہونے سے نہ صرف ریجنل سطح کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ قومی سطح کے کھلاڑی بھی چینجنگ روم نہ ہونے سے مسائل سے دوچار ہوئی. قومی سطح کے کھلاڑیوں نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن کھلاڑیوں کیلئے چینجنگ رومز ضروری ہے تاکہ انہیں مستقبل میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 15/10/2021 - 21:28:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :