21ویں شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021ء کا افتتاح (کل) ہوگا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:49

21ویں شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021ء کا افتتاح (کل) ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت شہید لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے خراج عقیدت ،21واں شہید لیاقت علی خان باسکٹ با ل ٹورنامنٹ 2021؁ء کا افتتاح کل انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہوگا ،تقریب کے مہمان خصوصی بنک اسلامی کے صدر سید عامر علی جبکہ صدارت سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم ہونگے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب کراچی گارڈن دردانہ راشد کے علاوہ اسپورٹس کی معروف شخصیات افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے ۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 21:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :